ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بنٹوال میں شہد کی مکھیوں کے حملہ میں 12 سالہ لڑکا فوت

مینگلور کے قریب بنٹوال میں شہد کی مکھیوں کے حملہ میں 12 سالہ لڑکا فوت

Fri, 02 Sep 2022 20:13:42    S.O. News Service

مینگلور : 2 / ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب   28 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے کلائی نامی مقام پر شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے 12  سالہ مازن  پر حملہ کردیا  جس کی وجہ سے لڑکے کی جان چلی گئی ۔

اطلاع کے مطابق جمعرات شام  مازن اپنے گھر کے پاس کھیل رہا تھا ۔ اس دوران شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے  اچانک اس پر حملہ کردیا ۔ مازن کو شدید زخمی حالت میں نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات کے وقت بچے نے دم توڑ دیا ۔


Share: